پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا



دبئی (24نیوز) پاکستان آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل شامل ہیں۔  حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف اور محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔  جنید خان، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سعد علی، محمد عباس اور محمد حسنین ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔