عام انتخابات ،الیکشن کمیشن نے لنگوٹ کس لیا


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں نتائج اکھٹا کرنے کےلئے پلان فائنل کرلیا،پولنگ اسٹیشنز سے ریٹرننگ افسران تک نتائج اکھٹا کر نے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب ہے تو الیکشن کمیشن نے بھی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں نتائج اکٹھا کرنے کےلئے پلان کو فائنل کرلیا ہے،ریٹرننگ افسران اور پریذائیڈنگ افسر الگ الگ ٹیکنالوجی کے ذریعے نتائج بھیجیں گے۔
ریٹرننگ افسر پورے حلقے کا نتیجہ رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جبکہ پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشنز کے نتائج رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم کے تحت آر اوز کو بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے جے آئی ٹی پر اعتراضات کے انبار لگادیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 849 ریٹرننگ افسروں کو انٹرنیٹ کی سہولت لازمی فراہم کی جائےگی اس کے علاوہ ریٹرننگ افسران کو جدید لیپ ٹاپ،اسکینر،پرنٹر دیئے جائیں گے،ریٹرننگ افسر کو 2،2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی دئیے جائیں گے۔پریذائیڈنگ افسروں کو الیکشن کمیشن موبائل فونز نہیں دےگا،پرایذئیڈنگ افسروں یا سینئر پریذائیڈنگ افسروں کے ذاتی موبائل فونز نتائج بھجوانے کےلئے استعمال ہونگے۔ پریذائیڈنگ افسروں کےلئے رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم نادرا کو آوٹ سورس کردیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں