برطانوی نوبیاہتا شاہی جوڑا پاکستان آ رہا ہے؟

برطانوی نوبیاہتا شاہی جوڑا پاکستان آ رہا ہے؟


اسلام آباد(24نیوز)  برطانوی رائل فیملی کے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے 19 مئی کو شادی کی، جس کی دھوم پوری دنیا میں مچی، جہاں سوشل میڈیا پر جوڑے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، وہیں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانوی جوڑے کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کی دعوت دے دی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی یادگار تصویر شیئر کی۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ ہیری اور میگھن بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دیکھیں۔ ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم نوبیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہیں ، آپ ہمیں بتا دیں کہ آپ کب آرہے ہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے پی آئی اے کے اس فیصلہ کو کافی سراہا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے لیے پاکستانی ائیرلائن کی جانب سے دی گئی دعوت کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔