چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا


 اسلام آباد( 24نیوز ) چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے عرفان الٰہی نے استعفیٰ سیکرٹری ایوی ایشن کو بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین پی آئی اے عرفان الہی نے عہدے سے استعفا دے دیا عرفان الہی نے استعفا سیکریٹری ایوی ایشن کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب جعل سازی سےصحافیوں کےنام پر قومی خزانے سے لاکھوں روپے بٹورنے کا معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن نے آڈٹ اعتراضات پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع پی آئی اے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیف فنانس آفیسر سے تمام ریکارڈ طلب کت لیے گئے ہیں، آڈٹ اعتراضات پر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کیخلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کامالی خورد برد میں ملوث آفسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کر لیا، شیرعلی خان نےتحائف کے نام پر جعلی  بلوں  پر رقوم وصول کیں، آڈٹ دستاویزات میں انکشاف کمرشل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام بلوں کا جعلی اور مشکوک قرار دیا تھا۔ ڈیپارٹمنٹ نے ترجمان ایوی ایشن کیخلاف کاروائی کی سفارش کی تھی۔

ادھر پی آئی اے  نے شہزادہ ہیری اور ان کی بیگم میگھن کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دورہ کی دعوت دے دی ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم شہزادہ ہیری اور ان کی بیگم میگھن کا استقبال کرنے کو تیار ہیں۔