پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کے نام مسترد کر دیئے


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے نام مسترد کر دیے۔ کسی بھی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ نہیں کریں گے۔

فواد چودھری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے آج پھر جے آئی ٹی سربراہ پر تنقید کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ حسن اور حسین کی ہے۔ ان سے پوچھیں۔ وہ تواشتہاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتنی شرم کی بات ہے، نواز شریف کو بیٹوں کی جائیداد کے ذرائع معلوم نہیں، عمران خان 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں نوازشریف کو فوج اور عدلیہ سے گلہ ہے۔ اسے بچایا کیوں نہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق سے اتحاد کے بارے میں انھوں نے واضح کیا کہ ق لیگ سے اتحاد کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔