سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکرلڑکی کی خودکشی



بدین(24نیوز) بدین میں لڑکی نےسوشل میڈیا کی بلیک میلنگ سے تنگ آکرخود کشی کرلی۔

ملزمان نے ایڈٹ تصاویرلڑکی کے منگیتر کوبھیجی۔ملزم لڑکی سے 50 ہزارروپے بھی وصول کرچکے تھے۔لڑکی اپنے ساتھ ہونے والی کہانی تحریری شکل میں چھوڑ گئی۔ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا,مرکزی ملزم سوم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

والدین کے مطابق ان کی بچی نے 18 مئی کو زہر پیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔