سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد(24 نیوز) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا ، وزارت داخلہ ، دفاع کے سیکریٹریز ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ ، دفاع کے سیکرٹریز ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

حکام سے جمعرات تک جواب طلب کر لیا گیا ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

فیض آباد میں دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے شہری خوار ہو کر رہ گئے ہیں ، سڑکیں بند ہو جانے سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانا بھی دشوار ہو گیا ، متبادل راستے اختیار کرنے سے ایندھن کا خرچہ بھی ڈبل ہو گیا ہے۔