پاکستانی جیلیں غریبوں کیلئے قیدخانہ،کرپٹ شخصیات کیلئے پکنک پوائنٹ بن گئیں

پاکستانی جیلیں غریبوں کیلئے قیدخانہ،کرپٹ شخصیات کیلئے پکنک پوائنٹ بن گئیں


کوئٹہ (24 نیوز):پاکستان کی جیلیں غریبوں کیلئے قید خانہ اور کرپٹ  شخصیات کیلئے پکنک پوائنٹ بن گئیں۔ کرپٹ سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کو کوئٹہ جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔ 24نیوز نے کوئٹہ جیل کی فوٹیج حاصل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونیوالے سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل پہنچے۔ جہاں انہوں نے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ

قیدی دوستوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کی ویڈیو 24 نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسفند کاکڑ، سابق وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری عمران گچکی، سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی، ڈاکٹر یوسف بزنجو اور دیگر خوش گپیوں میں مشغول ہیں۔ 

اسفند یار کاکڑ گندم خرد برد کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قیدی دوستوں کی یاد ستا رہی تھی تو ملنے آگیا۔

کرپشن معاشرے کا ناسورسمجھا جاتا ہے مگرموجودہ حالات میں لگتا ہے کہ ایسا صرف غریبوں کےلئے سمجھا جاتا ہےمگر یہاں تو معاملہ کچھ اور ہے۔