بھارت میں فلم پدماوتی کی ریلیز کا تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں فلم پدماوتی کی ریلیز کا تنازع شدت اختیار کر گیا


ممبئی (24 نیوز) بھارت میں فلم پدماوتی کی ریلیز کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، انتہا پسندوں کے خوف سے پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فلم کی ہیروئن دپیکا نے احتجاجا امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے۔

دپیکا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کرنے والے بی جے پی کے رہنما سورج پال امو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ممبئی میں دپیکا کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔