سندھ اسمبلی اجلاس میں متحدہ کے دلاور قریشی کی ٹائی کے چرچے

سندھ اسمبلی اجلاس میں متحدہ کے دلاور قریشی کی ٹائی کے چرچے


کراچی (24 نیوز)سندھ اسمبلی میں متحدہ کے دلاور قریشی کی ٹائی کے چرچے ، سپیکر کے تعریف کرنے پر ایوان میں قہقے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں متحدہ کے دلاور قریشی کی ٹائی کے چرچے ہونے لگے ، سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے ٹائی کی تعریف کرنے پر صوبائی ایوان میں قہقے لگ گئے۔

سپیکر نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ ٹائی آپ کو رحمان ملک نے تو نہیں دی جس پر دلاور قریشی نے جواب دیا کہ یہ آپ کا ذوق نظر ہے۔