پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں گیا


 اسلام آباد(24نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس دو سو سے زیادہ پوائنٹ بڑھ گیا، شئیرز کی مجموعی مالیت 53 ارب روپے بڑھ گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بھی گیا، تاہم مخصوص سیکٹر میں خریداری بڑھنے سے بازار میں زیادہ وقت تیزی رہی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس دو سو اکتیس پوائنٹ کے اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو اڑتالیس پر بند ہوا۔

 تین سو چونتیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو ستاون کی قیمت میں اضافہ، جبکہ ایک سو چوون کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر دس کروڑ اٹھارہ لاکھ شئئیرز کا لین دین ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت تراسی کھرب ننانوے ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔