ملک میں اس وقت جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے: جاوید ہاشمی


اسلام آباد (24 نیوز): سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے، ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، مقررہ وقت پر انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے عدلیہ اور عسکری قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہا ملک میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے، جن ججز نے نواز شریف کو نااہل کیا ان میں سے چار نے مشرف سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

 

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف کرکٹر ہے سیاستدان نہیں، ن لیگ انکی جماعت ہے جب چاہیں گے واپس چلے جائیں گے۔

 

جاوید ہاشمی نے بھی ختم نبوت کے معاملے پر بننے والی راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ فوری منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جڑواں شہروں کے باسیوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے پُر امن حل نکالے۔