پشاورپولیس کی کارروائی،گھروں میں گھس کر لوٹنے والا خواتین کاگروہ گرفتار


 پشاور(24نیوز): پشاورپولیس نے کپڑے اورمنیاری کاسامان بیچنے والی خواتین کےایک ایسے گروہ کوگرفتارکرلیا ہے، جو وارداتیں کرتی تھیں۔ڈکیتیوں کی تفتیش کے دوران چار خواتین پر مشتمل ڈکیت گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

خواتین جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں وہیں اب جرائم کی دنیا میں بھی کسی سے پیچھے نہیں' پشاور میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی تفتیش کے دوران چار خواتین پر مشتمل ڈکیت گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین ڈکیت گروہ چوڑیاں فروخت کرنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوتا اور صفایا کر کے رفو چکر ہو جاتا۔پولیس کے مطابق خواتین گروہ مختلف علاقوں میں چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث تھا جبکہ گروہ کی دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے۔