پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، ریجنل آئین میں ترامیم کا جائزہ لیا جائیگا

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، ریجنل آئین میں ترامیم کا جائزہ لیا جائیگا


 لاہور (24 نیوز): پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا، چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی پہلی مرتبہ اجلاس کی صدارت کریں گے، پی سی بی ریجنل آئین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ اجلاس میں پی ایس ایل تھری کی تیاریوں اور ٹیموں کی ڈرافٹنگ کے موقع پر سامنے والے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

چیئرمین پی سی بی اجلاس میں بورڈ اراکین کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر اراکین کو بریفنگ دیں گے۔

 

گورننگ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کے امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریجنل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ریجنل آئین میں ترامیم کی منظوری ہے، آئین میں ترمیم کرکے کسی بھی شخص کے تین سے زیادہ مرتبہ صدر نہ بن سکنے کی شق ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔