سندھ پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی ،24 نیوز کے کیمرہ مین پرتشدد



سکھر ،کراچی (امداد ابوذر،ثمر عباس) سندھ پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی ،24 نیوز کے کیمرہ مین پر ڈی ایس پی سکھر کا تشدد ،تھپڑوں،گھونسوں کی بارش کردی۔

سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کوریج کرنے والے 24 نیوز کے کیمرہ مین بخش علی پھلپوٹو کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ،، ڈی ایس پی منڈو دیرو بھی کیمرہ مین پر تشدد کرتا رہا۔

سکھرکے صحافیوں نے 24 نیوز کے کیمرامین بخش علی پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،صحافی شاہد علی نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار ڈیوٹی کرنے آتے تو صحافی بھی ڈیوٹی کرتے ہیں،جمیل مغل کا کہنا تھا کہ صحافی پرامن ہیں پولیس تشدد زیادتی ہے،ڈاکٹر ارشد مغل،جاویدگھنیو نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،تشدد میں ملوث اہلکار تبدیلی سرکار کے نقشے قدم پر ہیں، واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سکھر پر ڈی ایس پی اور ساتھی اہلکاروں کی طرف سے 24 نیوز کے کیمرامین پر تشدد کے معاملے کا ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے نوٹس لے لیا ، ایس ایس پی نے تحقیقات کے لئے پولیس افسران اور صحافیوں پر مشتمل کمیٹی بنا دی، اس معاملے پر مزید بات کرتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer