لالی ،کاجل اور مسکارا،اب یہ سب پارلیمنٹ میں ملے گا

لالی ،کاجل اور مسکارا،اب یہ سب پارلیمنٹ میں ملے گا


اسلام آباد(ولید چودھری) لالی ،مسکارا اور کاجل،پارلیمنٹ میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا۔

خواتین پارلیمنٹیرینز کے لئے خوشخبری، سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ، پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کیلئے ٹینڈر 4 نومبر کو کھولے جائیں گے۔

 وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں سے مالی پیشکش طلب کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں کو جگہ لیز پر د ے گی۔

وزارت داخلہ پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے والی نجی کمپنی سے ماہانہ کرایہ وصول کرے گی۔ وزارت داخلہ بیوٹی پارلر کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں جگہ ابتدائی طور پر 3 سال کی لیز پر د ے گی۔ وزارت داخلہ نے بیوٹی پارلر نیشنل ٹیکس نمبر رجسٹر ڈ کمپنیوں کو دینے کے احکامات دئیے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer