ایم اے اوکالج کےپروفیسرکی موت کا معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

ایم اے اوکالج کےپروفیسرکی موت کا معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی قائم


لاہور( 24نیوز ) ایم اےاوکالج کےلیکچرارافضل محمودکی موت اورہراسگی کےمعاملہ پرسیکریٹری ہائرایجوکیشن نےواقعہ کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایم اےاوکالج کے انگلش کےلیکچرارافضل محمود کی موت اورہراسگی کے معاملہ پرسیکریٹری ہائرایجوکیشن نےواقعہ کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی،وائس چانسلریونیورسٹی آف اوکاڑہ کمیٹی کےسربراہ مقررکردیئےگئے،رجسٹرارلاہورکالج ویمن یونیورسٹی،پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کمیٹی کےممبرہوں گے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری ہائرایجوکیشن کمیٹی کےممبرہوں گے، کمیٹی 7 روز میں رپورٹ سیکرٹری ہائرایجوکیشن کوجمع کرائے گی۔