لگڑ بگڑ کو مارنے والوں کو اب سزا ہوگی

لگڑ بگڑ کو مارنے والوں کو اب سزا ہوگی


کوئٹہ(24 نیوزویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میںلگڑ بگڑ کو مارنے والوں کو اب سزا ہوگی۔

ملک میں اکثر جنگلات و جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے سزاﺅں سے بچ نکلتے ہیں اس واقعے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے باعث عدالت نے فوری نوٹس لیا۔یہ واقعہ چند روز قبل افغانستان سے متصل ضلع نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں پیش آیا تھا۔

اس حوالے سے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے مطابق اس علاقے میں لوگ لگڑ بھگڑ کو  پتھرمارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،براہوی زبان میں وہ ایک دوسرے کو جانور کے سر،کمر اور کانوں کے پاس پتھر مارنے کا کہہ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زخمی لگڑ بھگڑ کو جسم کے مختلف حصوں پر پتھر مارا جارہا ہے۔

مارنے والوں نے نہ صرف اس کی ویڈیو بنایا بلکہ مارنے کے بعد ان میں سے دو نے اس کے قریب بیٹھ کر تصویر بھی بنائی۔غالباً ملزمان نے لگڑ بھگڑ کو ہلاک کرنے کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نوشکی  نے لگڑ بھگڑ کی ہلاکت کیس میں تین افراد کو سزا دی ہے۔

لگڑ بھگڑ کا مسکن کوہ کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں ہے۔ بلوچستان ، لاہور میں پاک انڈیا سرحدی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں مردان کے نواح میں بھی رہتے ہیں۔ پاکستان وائلڈ لائف کے مطابق یہ ایک نایاب جانور ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer