باکسر عامر خان کی دبنگ انٹری، پہلے 40 سیکنڈ میں ہی حریف کو چت کر دیا


لیور پول(24نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کی دو سال بعد دبنگ انٹری، کینیڈا کے فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، عامر خان نے فل لو گریکو کو پہلے چالیس سیکنڈ میں چت کر دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے مقابلہ برطانیہ کے شہر لیورپول میں ہوا۔ عامر خان  یہ میچ دو سال بعد کھیل رہے تھے انھوں نے آتے ساتھ ہی اپنے حریف پر حملے شروع کردیے۔

عامر خان نے پہلے 13 سیکنڈ میں ہی اپنے مخالف حریف کو گھٹنوں پر جھکنے پر مجبور کردیا۔دیکھتے ہی دیکھتے عامر خان نے حریف کو  پہلے 40 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کی سلیکشن سے مطمئن ہوں: سرفراز احمد

میچ کے بعد انھوں نے کہا کہ رنگ میں اسی لیے واپس آیا ہوں کہ بتا سکوں میں کیا ہوں، ابھی اور بڑے مقابلے ہونا ہیں۔ پہلے جیت کے ساتھ دوبارہ چیمپئن بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں انھوں نے باکسر کیل بروک کو بھی  چیلنج بھی دے دیا۔  کیل بروک نے  39 میچز کھیلے ہیں  جن میں سے 37 مقابلوں میں انھوں نے جیت کا مزہ چکھاہے جبکہ باکسرعامرخان اب تک 35 میں سے31مقابلوں میں مدمقابل کودھول چٹاچکے ہیں۔