نواز شریف لندن سے پاکستان واپسی کے لیے روانہ


 لندن(24نیوز)سا بق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ،رات پونے دو بجے اسلام آباد پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوچکے ہیں۔ مریم نواز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔نواز شریف قطر ایئرلائنز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے.

یہ بھی پڑھیں: فرائض میں غفلت،نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے

واضح رہے کہ تاحیات نااہل سابق  وزیر اعظم نواز  شریف اپنی صاجزادی مریم نواز کے ہمراہ 18 اپریل کو اپنی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے لندن گئے تھے۔ بیگم کی عیادت کرنے کے بعد آج بروز اتواز کو نواز شریف واپس پاکستان پہنچیں گے۔ 

شریف خاندان کی جانب سے  ن نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جو احتساب عدالت نے مسترد کردی تھی۔نواز شریف اور مریم نواز کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے ذریعےکہا کہ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے اور انشاءاللہ کل عدالت میں بھی حاضر ہوں گے۔

 

 

 

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں