ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ سے منائی جا رہی ہے


( 24 نیوز ) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، فرزندان اسلام عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ اور دیگر شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

لاہور میں نمازِعید الاضحٰی کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں سیکرٹری اوقاف سردار حمزہ،سٹیشن کمانڈر نیوی ایئرکموڈور ایس ایم شہزاد اور اے سی سٹی صفدر ورک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد  نماز عید ادا کی،  نماز عید سے فراغت کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو جمعہ تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز اسلام آباد میں ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نےجیلانی پارک اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن میں نماز پڑھی۔

 وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی سماجی اور معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے ہمیں سنت ابراہیمی سے رہنمائی لینا ہوگی، ہمیں سنت ابراہیمی سے جذبہ ایثار کا درس لینا ہوگا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کیلئے جذبہ حب الوطنی کے عملی مظاہرے اور دیانت داری پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے عید کے پیغام میں دعا دی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے۔    

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito