اسلام آباد:قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا کام جاری

اسلام آباد:قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا کام جاری


اسلام آباد ( 24نیوز )عید الضحی کا پہلا دن، قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا کام جاری، ڈپٹی مئیر اسلام آباد زیشان نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا.

تفصیلات کے مطابق  عید الضحی کے پہلے روز جہاں ہزاروں جانور اللہ کی راہ میں قربان ہوتے ہیں وہیں ان جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی بھی انتہائی ضروری ہے۔  اسلام آباد میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی مئیر اسلام آباد زیشان نقوی نے شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔

زیشان نقوی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کا عمل تین دن تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی پھرتیاں اپنی جگہ لیکن شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے شہریوں کو بھی اپنا کردار کرنا ہوگا۔