قانون کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گا: وزیراعلیٰ پنجاب

قانون کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گا: وزیراعلیٰ پنجاب


24نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اجلاس سےخطاب کے دوران کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ قانون کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گا۔ غیرقانونی کام میں بھی کہوں تواس پربھی عملدرآمدنہ کیاجا ئے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کا کہنا ہے کہ صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی ہوگی۔ حقیقی تبدیلی لاکرعوام کوریلیف دیں گے۔اچھےاورکام کرنیوالےافسروں کوترقی دیں گے۔ بہترین کارکردگی والےافسروں کے پیچھےمیں کھڑاہوں گا۔ جوکام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کےمطابق پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔ کفایت شعاری اورسادگی کوحقیقی معنوں میں رائج کیا جائے گا۔ پنجاب میں آنیوالی تبدیلی سب کونظرآئےگی۔انھوں نے کہا کہ یہ تبدیلی پاکستان کےعوام کی خدمت کیلئے ہے. میں خودہرضلعی اورڈویژنل ہیڈ کوارٹرزکادورہ کروں گا۔ سرکاری اخراجات کوکم سےکم رکھیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito