"اب بھارت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے"



اسلام آباد(24نیوز) بھارت سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کودوٹوک پیغام دےدیا۔ کہا دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالےہوئے ہیں۔ صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت بے لگام ہوچکا۔ ظلم وبربریت کی نئی داستانیں رقم کی جانے لگیں۔  وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سےامن فوج اورمبصرین مقبوضہ کشمیر بھیجنےکامطالبہ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کرنے جارہا ہے۔اسی لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔دوایٹمی طاقتوں نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال رکھی ہیں۔صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورت حال کے خدشے سےآگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مودی حکومت کو نازی جرمنی جیسی حکومت قراردیا۔ کہا پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے مزید کچھ نہیں کرسکتا۔ بدقسمتی سے بھارت نے ان کی باتوں کو محض اطمینان کے لیےلیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔