امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے حق میں بول پڑے



واشنگٹن( 24نیوز )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے بھارت نہیں، عراق میں ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہدہشت گردوں کےخلاف پاکستان نے ٹھوس اقدامات اٹھائیں،  پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے بھارت نہیں، شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں، عراق میں داعش کے دوبارہ ابھرنے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا ہے۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے،ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی جنگجوؤں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک اپنے جنگجوؤں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کر کے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان شدت پسند گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کررہے جو غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکا سات ہزار میل دور ہے۔