ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 34 پیسے سستا ہو گیا، یورو اور پاونڈ کی قیمت بھی روپے کے مقابلے میں کم ہو گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، ڈالر کے ساتھ ساتھ یورو، برطانوی پاونڈ اور دوسری کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 158 روپے 23 پیسے رہ گئی، یورو 52 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 45 پیسے اور برطانوی پاونڈ 41 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 16 پیسے کا ہو گیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 158 روپے 90 پیسے برقرار رہی، تاہم یورو 50 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 50 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer