سب سےزیادہ کمائی کرنےوالےاداکاروں کی فہرست جاری

سب سےزیادہ کمائی کرنےوالےاداکاروں کی فہرست جاری


(24 نیوز) امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن نےایک مرتبہ پھردنیا کےسب سےزیادہ کمائی کرنے والےاداکارکا اعزاز حاصل کرلیا۔

 معروف امریکی جریدےفوربزکےمطابق47 سالہ ڈیوائن جونسن نےدنیاکےتمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئےسب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 'دی راک' کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن جانسن نےگزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالرکمائےجوپاکستانی15ارب روپےتک بنتےہیں۔

فہرست میں دوسرےنمبرپرآسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ64 لاکھ امریکی ڈالررہی،کرس ہیمس ورتھ نےاپنےکردار تھور سےخوب مقبولیت حاصل کی۔ روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرکماچکے ہیں۔

چوتھے نمبر پر بالی وڈ اداکاراکشےکمارکانام آیاجنکی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer