پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ناظم قتل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ناظم قتل


پشاور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ چمکنی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ناظم جاوید جاں بحق، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار، مقتول کی لاش لیڈی ریڈینگ ہسپتال منتقل، واقعہ کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے مقامی ناظم کو قتل کر دیا۔ قتل کرنے والے ملزمان فائرنگ کرنے موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول ناظم جاوید کی لاش لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے کرسمس تقریبات کیلئے سیکورٹی پلان مکمل کر لیا۔ شہر اور مضافات کے 38 گرجا گھروں اور کرسچن کالونی کو سکیورٹی زون میں شامل کر لیا۔