زیر حراست ہلاک ہونے والے پروفیسر محمد جاوید کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا

زیر حراست ہلاک ہونے والے پروفیسر محمد جاوید کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا


لاہور( 24نیوز ) سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس میں گرفتار پروفیسر محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے کیمپ جیل میں انتقال کر گئے۔ پوسٹمارٹم آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر میاں محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے اور نیب کی زیر تفتیش تھے۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل دو ماہ سے قید تھے جہاں بیرک میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید نے دوپہر کو جیل کے ڈاکٹر سے اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا تھا، ہارٹ اٹیک کے بعد تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

پوسٹمارٹم آج ہوگا، جیل حکام کہتے ہیں پروفیسر جاوید کو دل کا دورہ پڑا، نیب ترجمان کا کہنا ہے میاں جاوید کا اکتوبر میں جوڈیشل ریمانڈ ہوگیا تھا، اور اس واقعہ سے تعلق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی۔