ہمارا مشن ہے پاکستان میں غربت کا خاتمہ کیا جائے:وزیراعظم


لاہور ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کا اپٹما کی تقریب سے خطاب، ان کاکہنا ہے کہ ہمارا مشن ہے پاکستان میں غربت کا خاتمہ کیا جائے۔

لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں،  یقین دلاتا ہوں کہ صنعتوں کے لیے ماحول درست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو جائز پیسا بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، مہاتیر محمد نے دولت بنانے کا موقع دیا اور شیخ محمد نے بھی ایسا ہی کیا، اگر منافع بنتا ہے تو مزید لوگ آ کر سرمایہ کاری کریں گے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ صنعتوں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، اگرصنعتوں کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کا دیوالیہ نکل جائے گا، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا توملک ٹیک آف کر جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے ہیں۔ عمران خان آج دوپہر بارہ بجے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔ وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان لاہور کی تاجر برادری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اپٹما کے زیر اہتمام پروگرام دوپہر دو بجے گلبرگ میں ہو گا۔ وزیر اعظم پنجاب حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔ عمران خان ایوان اقبال میں ہونے والی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پروگرام میں پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب بریفنگ دیں گے۔ عثمان بزدار تمام محکموں کی سو روزہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو دیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito