میں بھی وزیراعظم بنوں گا، نوجوان پاگلپن میں ٹاور پر چڑھ گیا



اسلام آباد(24نیوز)بلیوایریا اسلام آباد ایک شخص وزیراعظم بنانے کا مطالبہ لیے ٹاور پر چڑھ گیا،جس کے بعد اس شخص کو موبائل ٹاور سے ڈرامائی اندازمیں اتارا گیا، فیاض سے کہا گیا کہ وزیراعظم تم سے بات کرنا چاہتے ہیں،کامیڈین شفاعت علی نے عمران خان کی آواز میں فیاض سے بات کی جس پر وہ ٹاور سے اترا.

پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عوام کے دلوں میں بستے ہیں سچ ہی کہتے ہوں گے، اگر سچ نہ کہتے تو بلیو ایریا اسلام آباد میں ٹاور پر چڑھا شخص وزیراعظم سے بات کا سن کر نیچے نہ اترتا۔قصہ کچھ یوں ہے کہ فیاض نامی شخص ٹاور پر چڑھا گیا اور مطالبہ کیا کہ 60 روز کے لیے وزیراعظم بنادیا جائے ملک کے حالات بدل دوں گا، اب یہ فیاض کونسلر کا الیکشن توجیت نہیں سکتا تھا اسے وزیراعظم کیسے بنایا جاتا سو اسے اتارنے کے لیے کامیڈین شفاعت کی خدمات حاصل کی گئیں۔

کامیڈین شفاعت علی نے وزیراعظم بن کر فیاض سے کہا کہ میں عمران خان بات کر رہا ہوں،تم سے ملنا چاہتا ہوں. ٹاور پر چڑھے شخص نے یہ سنا تو اپنی وزرات عظمی کا مطالبہ چھوڑ کر فورا ٹاور سے اتر آیا اور یوں وزارت عظمی کے امیدوار کی انتخابی مہم ختم ہوئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔