پی ایس ایل4، چھٹی ٹیم کے نام کیلئے علی ترین نے رائے مانگ لی

پی ایس ایل4، چھٹی ٹیم کے نام کیلئے علی ترین نے رائے مانگ لی


 (24 نیوز) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک علی خان ترین نے ٹیم کے نام کیلئے عوام سے رائے طلب کرلی، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نام میں ملتان ہوگا تاہم سلطان کو تبدیل کرنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق علی ترین نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایسے نام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی بھی کرے اور  اسپرٹ بھی ہو،  جس کے نام پر اتفاق ہوگیا اسے اپنے ساتھ میچ دکھاؤں گا، میچ دکھانے کے ساتھ جپھی بھی ملاؤں گا، تاہم یہ آپشنل ہے۔

علی ترین کی درخواست پر  پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے لوگوں نے ملتان اسٹرائیکرز، ملتانی بھراز،  جنوبی پنجاب، ملتانی سرائیکی کے نام تجویز کردیئے جس کے جواب میں علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب نام رکھنے پر پی سی بی نہیں مان رہا، ملتان اسٹرائیکرز بہت زیادہ انگریزی ہوجائے گا۔ خواتین بھی کرکٹ کھیلتی ہیں اس لئے ملتانی بھراز نام نہیں رکھ سکتے جنوبی پنجاب میں اردو بولنے والے بھی رہتے ہیں ملتان سرائیکی بھی نہیں رکھیں گے۔