ایشا امبانی کو سسرال سےملنے والا اربوں روپے کا تحفہ سب کی توجہ کا مرکز

ایشا امبانی کو سسرال سےملنے والا اربوں روپے کا تحفہ سب کی توجہ کا مرکز


ممبئی ( 24 نیوز ) رواں سال کی ’ ویڈنگ آف دی ایئر‘ کہلائی جانے والی بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی اختتام پزیر ہوگئی، اب سب کی نظریں ایشا کو سسرال کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے کے محل نما گھر کی جانب جم گئیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا کے سسرال سے انہیں دلکش علاقے میں واقع پچاس ہزار مربع فٹ پر محیط ایک مینشن ملا ہے جس میں ایشا امبانی اور ان کے دلہے میاں آنند پیرامل بہت جلد منتقل ہونے والے ہیں۔ ممبئی میں واقع اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے بحیرہ عرب اور ممبئی کے ورلی اور مضافاتی علاقے باندرہ کو سمندر کے راستے جوڑنے وا لے بھارت کےپہلے سمندری پُل کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

مہینوں میں تعمیر ہونے والے اس مینشن کی عمارت میں شاندار شیشوں اور بہترین اسٹیل کا ستعمال کیا گیا ہے۔