ڈونلڈ ٹرمپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں:ایمنیسٹی انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں:ایمنیسٹی انٹرنیشنل


لندن(24نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اندازِ سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سیاست نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا موجب بن رہی ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکہ کے اندر اور امریکہ سے باہر لیے جانے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر کو بھی اسی گروپ میں شامل کیا ہے جس میں مصر، روس، چین، فلپائن اور وینزویلا کے رہنماوں کے نام شامل ہیں۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے مختلف رہنما جیسا کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلپائن کے روڈریگو، وییزویلا کے نیکولس مادورو، روس کے ولادیمر پوتن، امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جنگ پی سنگدلی سے لاکھوں افراد کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کو واضح طور پر نفرت انگیز حرکت‘ قرار دیا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی 400 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ دنیا کے 159 ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں پائے جانے والی تشویش کا خلاصہ بیان کرتی ہے۔