سٹیج اداکارہ کا بے دردی سے قتل

سٹیج اداکارہ کا بے دردی سے قتل


 پشاور(24نیوز) مردان مشہور اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی  کو وحشیانہ تشدد کے بعدقتل کردیا گیا،خون میں لت پت لاش کھتیوں سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  مردان سٹیج ڈراموں کی معروف خوبرو اداکارہ لبنیٰ المعروف گلالئی کو وحشیانہ تشدد کے بعد موت کی نیند سلادیاگیا، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، والدہ کاکہناتھاکہ بیٹی شوہر سے ناراض ہوکر میرے گھر آئی تھی، جمعہ کے روز نواب،فضل مالق،شاہ حسین ہمارے گھر آئے اور میری بیٹی کو اپنے شوہر کے پاس  لے جانے کے لئے کہا، والدہ کاکہناتھاکہ تینوں افراد مقتولہ کے شوہر کے دوست ہے،گلالئی عرف لبنیٰ خان ملزمان کے ساتھ روانہ ہوئی، کچھ لمحے بعد بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی موبائل بند آرہا تھا۔

 آج خبر ملی کے گلالئی کی لاش کھیتوں میں پڑھی ہے، مجھے پورا یقین ہے کے میری بیٹی کو ان تینوں نے قتل کیا ہے، پولیس نے اداکارہ لبنیٰ  کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے تینوں افراد پر مقدمہ درج کرلیا، پولیس کاکہناتھاکہ ملزمان جو بھی ہونگے وہ قانون کے شکنجہ سے بچ نہیں سکتے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں،ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔