بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا: فیصل واوڈا

بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا: فیصل واوڈا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاکہ بھارتی حکومت کی پانی روکنے کی دھمکی پلوامہ واقعہ اور جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں ناکامی کو صاف ظاہر کرتی ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر پیغام دیاکہ بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی بھی پلوامہ واقعہ کی طرح بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا،پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول خیز بات ہے۔

وفاقی وزیرآبی وسائل کا مزیدکہناتھاکہ بھارتی حکومت اپنے آ ئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے،یہ نیا پاکستان ہے بھارت جان لے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے،بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER