نوازشریف کا کہنا ہے جیل بھیجو یا علاج کیلئےبرطانیہ بھیجو، عمران خان

 نوازشریف کا کہنا ہے جیل بھیجو یا علاج کیلئےبرطانیہ بھیجو، عمران خان


راجن پور(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے نوازشریف کا کہنا ہے جیل بھیجویا علاج کیلئےبرطانیہ بھیجو،  کیانوازشریف اورشہبازشریف کےعلاج کیلئےپاکستان میں کوئی اسپتال نہیں؟ جب کوئی بڑاڈاکوپکڑاجاتاہےجمہوریت خطرےمیں پڑجاتی ہے، مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا ایک سال تک عدالت میں پیش ہوا، لندن فلیٹ کی 34سال پرانی دستاویزات دیں۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور میں وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف و دیگر کو آڑے ہاتھوں لیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہمیاں نوازشریف کا کہنا ہے جیل بھیجویا علاج کیلئےبرطانیہ بھیجو، نوازشریف کے علاج پرقوم کے 28کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ نوازشریف کو پاکستان میں اسپتال پسند نہیں آرہے۔ کیانوازشریف اورشہبازشریف کےعلاج کیلئےپاکستان میں کوئی اسپتال نہیں؟

 سابق وزیر خزانہ پر بھی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کہتاہےمیں بیرون ملک علاج کروا رہاہوں، جب کوئی بڑاڈاکوپکڑاجاتاہےجمہوریت خطرےمیں پڑجاتی ہے۔جوبڑاڈاکوبن جاتاہےنیلسن منڈیلابن جاتاہے۔

اپوزیشن لیڈر کے بارے میں کہا کہ شہبازشریف جیل میں ایسےجاتاہےجیسےجنگ جیت کر جارہاہے، مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاایک سال تک عدالت میں پیش ہوا۔سپریم کورٹ میں تمام دستاویزات پیش کیں کہاغلط ہواتواستعفیٰ دوں گا۔

وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی اور کہا کہ جب یہ آپ کیخلاف مہم چلاتےہیں آپ نےگھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہعثمان بزدار کو پتہ ہے پنجاب کے اسپتالوں کا کیاحال ہے۔