سی ڈی اے اب تک لاوارث،23 دن گزر گئے ،چئیرمین کا فیصلہ نہ ہوسکا


اسلام آباد(24نیوز)شہر اقتدار کا واحد ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اب تک لاوارث،23 دن گزر گئے، چئیرمین سی ڈی اے کا فیصلہ نہ ہوسکا، وفاقی حکومت نے مستقل سربراہ تعینات کیا نہ ہی کسی ممبر کو قائم مقام چارج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے کیڈ نے سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا رکھی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین کیلئے وزیر اعظم سے گریڈ 21 کے افسران کے نام مانگ رکھے ہیں،مئیر اسلام آباد شیخ انصر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 دسمبر کو چئیرمین سی ڈی اے کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔