اسلام آباد برڈ پارک،پرندوں کی منفرد بولیوں سے چھوٹے بڑے سب محظوظ ہوتے ہیں


اسلام آباد (24نیوز)چہچہاتے ، رنگ برنگے پرندے قدرت کا شاہکار ہیں،جب منفرد بولیاں بولتے مختلف پرندے اسلام آباد کے برڈ پارک میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں تو بچوں کے ساتھ بڑے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد برڈ پارک پاکستان کا سب سے بڑا برڈ پارک جہاں ہر طرح کے پرندے اپنی بولیاں بولتے نظر آتے ہیں،چہچہاتے اڑتے حسین رنگوں کے مختلف پرندے دنیا بھر سے جمع کئے گئے ہیں،جنگل میں ناچا مور تو شاید کسی نہ دیکھا ہو مگر یہاں پر ہر کوئی دیکھنے آتا ہے۔
دوسری جانب بطخوں نے پارک کو ااپنے شور سے سرپر اٹھایا ہوا ہے،طوطے میاں کا کیا کہنا پونی ہورس ہوں یا پھر شطر مرغ بچوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں،من پسند پرندوں سے مل کر بچے جہاں خوش ہوئے وہاں پر بڑوں نے بھی اپنے بچپن کو یاد کرتے ہیں،پرندے قدرت کی خوبصورت تخلیق اور کائنات کا حسن ہیں۔ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔