ظافر زبیری قتل،سیشن جج جنوبی نے کیس کاعبوری چالان منظور کرلیا

ظافر زبیری قتل،سیشن جج جنوبی نے کیس کاعبوری چالان منظور کرلیا


کراچی(24نیوز) ظافر زبیری قتل کیس میں سیشن جج جنوبی نے کیس کا عبوری چالان منظور، ملزم خاور برنی ،جنید شاہ اور عبد الرحمن کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ظافر زبیری قتل کیس میں سیشن جج جنوبی نے کیس کا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے ملزم خاور برنی ،جنید شاہ اور عبد الرحمن کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔ ملزمان کو 25 جنوری کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے۔

چشم دید گواہانکے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 3 دسمبر 2017 کو خاور زبیری کو قتل کردیا گیا تھاجبکہ ملزم خاور برنی کے پستول اور جائے وقوعہ سے ملنا والے خول میچ ہوگئے ہیں۔