وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات


دوحہ(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن نصربن خلیفہ الثانی سے ملاقات، تجارت کےفروغ، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے جہاں قطری وزیرمملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔  وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصربن خلیفہ الثانی سےدوحہ میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی، دوران ملاقات دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیرمین ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ بھی ان کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔