نواز شریف کو کیا بیماری ہے؟رپورٹ آگئی



لاہور( 24نیوز ) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) میں طبی معائنہ کیا گیا،انہیں سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق وزیراعظم کی پی آئی سی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا،سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں، تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔

نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح ہسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer