حکومت کا بزرگ عازمینِ حج کےلئے بڑا تحفہ

حکومت کا بزرگ عازمینِ حج کےلئے بڑا تحفہ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) حج 2019 کی تیاریاں، وفاقی حکومت بزرگ شہریوں کےلئے بڑا تحفہ لے آئی، رواں سال حج پر 10 ہزار بزرگ عازمین بغیر قرعہ اندازی حج پر جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 80 سال یا اس سے بڑے عمر کے بزرگ شہریوں کے نام بغیر قرعہ اندازی حج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  جس کے تحت انہیں ان کے ان نام حج قرعہ اندازی میں شامل نہیں کرائے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ مسلسل تین سال سے حج کے لئے اپلائی کرتے ہیں اوران کے نام حج قرعہ اندازی میں نہیں آتے ان میں سے بھی 10 ہزار عازمین کو بغیر قرعہ اندازی جحج میں شامل کرکے بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 87 ہزار عازمین کےلئے قرعہ اندازی ہوگی، جبکہ 500 مزدور بھی بغیر قرعہ اندازی حج پر جائیں گے،وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer