2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک


(24 نیوز) روس اور کریمیا کی سرحد کے قریب بحر اسود میں کیرچ اسٹریٹ کے علاقے میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مائیسٹرو اور کینڈی نامی دونوں جہاز تنزانیا کے گیس ٹینکر تھے، جن میں 31 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 16 کا تعلق ترکی جبکہ 15 کا بھارت سے تھا۔ سمندر میں طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک جہاز کی دوسرے کو ٹکر کے باعث دھماکا ہوا اور لوگوں نے آتشزدگی سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ آگ، ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے 12 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ سمندر سے 11 لاشیں نکال لی گئیں، 3 دیگر لاشوں کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے لیکن انہیں نکالا نہیں جاسکا۔دوسری جانب 5 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔