لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری


اسلام آباد(24نیوز) نملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری ہے۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی جاری ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔  راولپنڈی،گوجرانوالہ، مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چھپن ملی لیٹربارش ہوئی۔لاہورمیں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اُدھرلاہور،سرگودھا،شیخوپورہ اورکلرکہارمیں ژالہ باری بھی ہوئی۔ موٹروے پر ژالہ باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں۔

گلگت اوردیامرڈویژن کے بالائی مقامات پرشدید برفباری کے باعث ضلع غذراوردیامر میں موسمی ایمرجنسی نافذکردی گئی،لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے اورہوٹل مالکان سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں برفباری کے باعث مری روڈ سمیت دیگررابطہ سڑکیں بندہوگئیں، جس کی وجہ سے سیاح بھی پھنس گئے۔سڑکوں سے برف صاف نہ کرنے کہ وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ اُدھرآئی ایس پی آر کے مطابق نتھیاگلی، مری اورایبٹ آباد میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کومحفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا۔

دوسری طرف سیاح ہیں کہ مشکلات کے باوجود برف باری سے لطف اندوزہونے سے باز ہی نہیں آرہے۔گلیات میں اب بھی بڑی تعدادمیں سیاح موجود ہیں۔ مری جانے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نکل آئی، اور مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔