الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ووٹنگ کا طریقہکار وضع کردیا. الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلی کیلٗے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہوگا.

الیکشن کمیشن کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق پولنگ افسر ووٹر کا اصل قومی شناختی کارڈ اور ووٹرلسٹ میں نام چیک کرے گا۔ ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر پولنگ ایجنٹ کیلئے بلند آواز میں پکارا جائےگا۔ کاؤنٹر فائلر پر ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا، انگوٹھے کے ناخن کے جوڑ پر ان مٹ سیاہی کا نشان لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات،کون کس کے مدمقابل؟کس میں ہے کتنا دم؟
اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر بیلٹ پیپر کی پشت پر دستخطے کرے گا، جس کے بعد ووٹر کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں بیلیٹ پیپر جاری کئے جائیں گے، پھر ووٹر پولنگ بوتھ میں جا کر امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا۔ قومی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سبز ڈھکن والے اور صوبائی کا بیلٹ سفید ڈھکن والے ڈبے میں ڈالا جائے گا۔
25 جولائی کو پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کا دروازہ بند کردیا جائے گا، صرف اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔