پاک فوج کی درخواست پر چیف جسٹس نے جسٹس صدیقی کیخلاف نوٹس لے لیا

04:28 PM, 22 Jul, 2018

اظہر تھراج
Read more!

راولپنڈی( 24نیوز )پاک فوج کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی مشکل میں پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک کے اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں،ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملکی اداروں کے وقار اور تکریم کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔
ادھر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا، بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دباو¿ نہیں،جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں اور میں سختی کے ساتھ واضح کر رہا ہوں کہ ہم پر کوئی دباو¿ نہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمہ داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ا±ن سے کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے اور انہیں نومبر کے بجائے ستمبر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی لیکن انہیں نوکری کی پرواہ نہیں کیوں کہ جج نوکری سے نہیں بلکہ انصاف، عدل اور دلیری کا مظاہرہ کرنے سے بنتا ہے۔

مزیدخبریں