الیکشن کے دن موسم کیسا رے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

الیکشن کے دن موسم کیسا رے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی


لاہور(24نیوز)  محکمہ موسمیات نے آج سے 26  جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، ایم ڈٰی واسا نے افسران اور عملے کو الرٹ جاری کر دیا، بارش سے25 جولائی کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی تک تیز بارش ہوگی۔ مشینری اور سٹاف چوکنگ پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ رہے گا۔ پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں بھی نکاسی آب کا انتظام کیا جائے گا۔محکمہ بلدیات نے تمام ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے کہ الیکشن والے دن بارش سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:زائدالمعیاد شناختی کارڈ والے افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے 

پنجاب میں 190 پولنگ اسٹیشن ٹینٹ کے اندر بنائے جائیں گے۔ جہاں پر نہ عمارت ہوگی اور نہ ہی پانی یا بجلی کی سہولت ہوگی۔ محکمہ بلدیات نے ان پولنگ اسٹیشن پر خاص طور پر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ 25 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کے باعث اقدامات اور پلان تیار کیا جائے۔