وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کردیا


( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ کےلیے پروفیشنل ٹیم کھڑی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کےدوران کرکٹ میں بھی اصلاحات لانے کا اعلان کیا، ان کا کہناتھا کہ آئندہ ورلڈ کپ کےلیے پروفیشنل ٹیم کھڑی کریں گے، اپنے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ سے کیا، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے،کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بہت مایوسی کاسامنا کرلیا،میرےالفاظ یادرکھیے،انشااللہ آئندہ ورلڈ کپ میں پروفیشل ٹیم میدان میں اتاریں گے،وزیراعظم عمران خان ملک میں نئی اسٹریکچرکی پہلے منظوری دے چکے ہیں جس کے تحت نئے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے گا.

ذرائع کا کہناتھا کہ قومی ٹیم میں کون رہے گا اور کون آوٹ ہوگا اس کا فیصلہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے واپس آنے پر کیا جائے گا.