روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا


کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا،  انٹر بینک میں ڈالر مزید 34 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر 160 روپے 70 پیسے تک فروخت ہوا. اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 53 پیسے رہی تاہم یورو 9 پیسے سستا ہو کر 180 روپے 6 پیسے اور برطانوی پاونڈ 39 پیسے سستا ہو کر 200 روپے 8 پیسے کا رہ گیا،، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 80 پیسے ہو گئی، یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی 180 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی 50 پیسے کی کمی سے 201 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔